فیس بک کا نیا فیچر آپ کے لیے اداسی کا باعث بن سکتا ہے
نیویارک (نیوز ڈیسک) یقیناً آپ یہ جاننا پسند کریں گے کہ گزشتہ سال یا دو سال قبل یا کئی سال قبل اسی روز آپ نے فیس بک پر کون سی پوسٹ شیئر کی یا کن پوسٹس میں آپ کو ٹیگ کیا گیا۔ فیس بک نے آپ کی اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے جو ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا، اگرچہ اس کا نتیجہ اداسی کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔
2035ءتک بھارت میں مسلمانوں کی تعداد ہندوﺅں سے بڑھ جائے گی: رپورٹ
اس فیچر کو On This Day کا نام دیا گیا ہے اور یہ گزشتہ کسی بھی سال میں آج کے دن کی گئی فیس بک ایکٹیوٹی کو دکھائے گا۔ اس فیچر کا استعمال کرنے کے لئے آپ On This Day بک مارک پر کلک کریں گے یا آپ facebook.com/onthisday بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے پرانی پوسٹس دیکھتے ہوئے اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ نے کچھ غلط پوسٹ کردیا تو آپ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں جبکہ کسی پرانی پسندیدہ پوسٹ کو دوبارہ دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔ فیس بک نے اس فیچر کو دنیا بھر میں ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن میں دستیاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔