برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کا بم ناکارہ بنا دیا گیا
لندن (اے پی پی) برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن سے دوسری عالمی جنگ کے دوران گرایا گیا بم ملنے پر ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈیڑھ میٹر لمبا اور ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم وسطی لندن سے ایک عمارت کی تعمیر کے دوران ملا ہے جسے پولیس اور فوج کے بم ڈسپوزل سکوارڈ نے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ لندن میں اب بھی دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے بم ملتے ہیں جو اس وقت پھٹ نہ سکے تھے۔