لیبیا میں داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے2 بنگلہ دیشی شہری رہا

لیبیا میں داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے2 بنگلہ دیشی شہری رہا

 ڈھکاکہ (آئی این پی )لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو ہفتے قبل اغوا ہونے والے دو بنگلہ دیشی کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ ان دونوں بنگلہ دیشی باشندوں کو رہا کیا گیا اور وہ تندرست اور خیریت سے ہیں۔ یہ دونوں غیر ملکی طرابلس پہنچ جائیں گے۔ دونوں نو افراد پر مشتمل اْس گروپ میں شامل تھے جسے اسی مہینے لیبیا کے جنوبی علاقے میں کیے گئے ایک حملے کے دوران یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری ایک جہادی گروپ پر عائد کی گئی تھی۔ لیبیا میں کام کرنے والے بنگلہ دیشی کارکنوں کی تعداد قریب 30 ہزار ہے۔

مزید : عالمی منظر