سابق یمنی صدر کے حامیوں کی طرف سے بیرونی مداخلت کے خلاف تنبیہ

سابق یمنی صدر کے حامیوں کی طرف سے بیرونی مداخلت کے خلاف تنبیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صنعاء(آئی این پی)یمن کے حوثی شیعہ گروپ کے اتحادی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی فوجی افسروں نے ملک میں جاری خونریز تنازعے کے خاتمے کے لیے کسی بھی طرح کی غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف خبردار کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ان افسران نے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی ممکنہ مداخلت ملک کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہو گی اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ سابق صدر صالح سے منسوب ایک ویب سائٹ پر بیان میں یمن کی فوج اور سکیورٹی اداروں کے تحفظ کی اعلیٰ کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوجی، سلامتی اداروں کے اہلکار اور عوام ایسی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ جو ملکی وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ ہو۔

مزید :

عالمی منظر -