ناسا کی خلائی گاڑی کیوراسٹی روور کو مریخ کی سطح پر نائٹروجن مل گئی

ناسا کی خلائی گاڑی کیوراسٹی روور کو مریخ کی سطح پر نائٹروجن مل گئی

 واشنگٹن (اے پی پی) ناسا کی خلائی گاڑی کیوراسٹی روور کو مریخ کی سطح پر نائٹروجن مل گئی جس سے اس سائنسی مفروضہ کو تقویت ملی ہے کہ مریخ پرکبھی زندگی موجود تھی۔ ناسا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روور کو مریخ نائٹروجن ملی ہے جس کے شواہد وہاں پتھروں میں سوراخ کرکے حاصل ہوئے۔ پتھروں میمں نائٹروجن کمپاؤنڈ پائے گئے ہی جو کہ حیاتیات کی بقاء کیلئے مرکزی جز سمجھا جاتا ہے۔ کریوسٹی کی ٹیم کو زندگی پنپنے کیلئے دوسرے شواہد بھی مریخ سے ملے ہیں جیسے کہ نامیاتی مواد اورمائع پانی کی باقیات ہیں۔ ناسا کے مطابق نائٹریٹ ڈی این اے اور آر این اے کی نشوونما کیلئے ایک اہم جز ہے تاہم یہ خیال بھی ہے کہ یہ مریخ پر یہ نائٹریٹس شہابیوں کے ذریعہ آئے ہوں۔ کریوسٹی اس وقت مریخ کے ماؤنٹ شارپ پر ہے جس کی بلندی18 ہزار فٹ ہے۔

مزید : عالمی منظر