چین میں الیکٹرک بس کی نمائش

چین میں الیکٹرک بس کی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (اے پی پی) چین میں تیار کردہ الیکٹرک بس کو دارالحکومت بیجنگ میں نمائش کیلئے پیش کردیاگیا۔ چین کے مقامی حکام کے مطابق نمائش کیلئے پیش کردہ الیکٹرک بس مقامی ماہرین نے تیار کی ہے مذکورہ بس چھ حصوں پر مشتمل ہے جس میں 143مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بس میں روایتی طور پر چلنے والی بسوں کی نسبت مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش دو گنا زیادہ ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ برس اس نوعیت کی پانچ بسیں بیجنگ میں چلائی جائیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -