یوکرین، فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں پائلٹ ہلاک ، دو زخمی
کیف (اے پی پی) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں پائلٹ ہلاک اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 60کلو میٹر دور گریبینکی قصبے کے قریب یوکرینی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث پائلٹ ہلاک جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ یوکرینی فوج کے ترجمان ایڈولی لائی سینکو کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آیا یہ ہیلی کاپٹر تکنیکی وجوہات کی بناء پر گرا ہے یا اسے نشانہ بنایا گیا ہے ۔