لندن میں یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
لندن(این این آئی)لندن میں یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس میں ملالہ یوسف زئی کو ستارہ جرات پیش کیا گیا برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے اپنا ایوارڈ اعتزاز حسن شہید سمیت تمام پاکستانی بچوں کے نام کردیا۔ ملالہ نے انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر کو جرات مند خاتون قرار دیا۔