النصرہ فرنٹ ترک سرحد سے لے کر وسطی شام تک فعال ہو چکا ،مبصرین
دمشق (اے پی پی) شدت پسند تنظیم القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ شام میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران یہ انتہا پسند گروہ ترک سرحد سے لے کر وسطی شام تک فعال ہو چکا ہے۔مبصرین کے حوالے مطابق النصرہ فرنٹ کا اگلا محاذ اسرائیلی سرحد سے متصل گولان کے پہاڑی علاقے ہیں۔ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف فعال النصرہ فرنٹ ایک طرف تو اعتدال پسند باغیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے میں کامیاب ہوا ہے تو دوسری طرف یہ اپنی ایک خاص حکمت عملی کے تحت اقلیتی گروہوں کو اپنے ساتھ ملاتی جا رہی ہے۔