سیمی فائنل، آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہوگی

سیمی فائنل، آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہوگی
سیمی فائنل، آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہوگی

  

 بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آرہی ہیں اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی دونوں ٹیمیں اس سے قبل کئی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے آج کے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو اس لحاظ سے برتری حاصل ہوگی کہ وہ اپنے ملک میں سیمی فائنل میچ کھیل رہی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ آسان نہیں ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو اس نے اب تک اپنے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے اور اس میچ میں بھی وہ آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے بھارتی ٹیم کو اس میچ میں آسٹریلیا پر بیٹنگ پر برتر ی حاصل ہوگی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی باؤلنگ مضبوط ہے اور اگر با ت کی جائے فیلڈنگ کی تو اس میں بھی دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں لیکن آسٹریلوی ٹیم کی فیلڈنگ کچھ زیادہ بہتر ہے دونوں ٹیموں میں شامل کھلاڑی اپنی ٹیموں کو میچ میں کامیابی سے ہمکنار کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں آج کا میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے اور شائقین کو امید ہے کہ دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم کو برتری حاصل ہے دس میچوں میں سات میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی اپنے نام کی ہوئی ہے ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والی سیریز میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی تھی اس لئے آسٹریلیا کی ٹیم کو نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے سڈنی گراونڈ جہاں پر یہ میدان لگے گا آسٹریلوی ٹیم نے ہمیشہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی یہاں پر کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اس میچ میں جیت کے زیادہ چانسز رکھتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بیٹنگ وکٹ ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم بڑا سکور کرکے دوسری ٹیم کو دباؤ میں رکھ سکتی ہے اس لئے جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی اس کی کوشش ہوگی کہ وہ پہلے ہی بیٹنگ کرے شائقین کرکٹ میں اس میچ کو لیکر بہت جوش و جذبہ نظر آرہا ہے سڈنی میں مقیم بھارتی شائقین کرکٹ جہاں پر اپنی ٹیم کی جیت کے لئے پرعزم ہیں وہی پر آسٹریلوی شائقین کو بھی ٹیم کی پوری امید ہے۔

مزید : کالم