بھاتی سورماؤں اور کینگروز کے درمیان آج فائنل تک رسائی کی جنگ ہو گی

بھاتی سورماؤں اور کینگروز کے درمیان آج فائنل تک رسائی کی جنگ ہو گی

سڈنی(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کادوسراسیمی فائنل آج بھارت اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلاجائے گا۔بھارتی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے ۔بھارت نے کواٹرفائنل سمیت7میچ کھیلے اورتمام میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیانے 7میچوں میں سے5میچ جیتے،ایک میچ ہارااورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔بھارت اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین ورلڈکپ مقابلوں میں1983ء سے2011 تک10میچ کھیلے گئے جن میں سے7میچ آسٹریلیانے اور3میچ بھارت نے جیتے،آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب70فیصداوربھارت کی کامیابی کاتناسب30فیصدہے۔دوسرا سیمی فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی تیسری مرتبہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کے خواہش مند ہیں اور ان کا کہنا ہے آ ج آسٹریلیا کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے اور تمام کھلاڑی اس حوالے سے تیار ہیں دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ بھارت کو شکست سے دوچار کریں گے اور فائنل میں جائیں گے پوری ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے میچ میں کامیابی کے لئے پلان تیار کرلیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی