بھارتی سٹے بازوں کا سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کا دعویٰ

بھارتی سٹے بازوں کا سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     ممبئی( نیٹ نیوز)بھارتی سٹے بازوں نے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی شکست یقینی قرار دے دی، کہا جا رہا ہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کی فتح کے امکانات انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے میچ پر لگائے جانے والے سٹے میں بھارتی ٹیم کا ریٹ ایک روپے پر ڈیڑھ جبکہ آسٹریلیا کا ایک روپے پر پچاس پیسہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا جوا کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر سیمی فائنل میں بھارت کا ریٹ ایک کے مقابلے میں چھ گنا ہے، جبکہ آسٹریلیا کا ریٹ ایک اعشاریہ بیس فیصد لگایا گیا ہے۔