بھارت کو آج سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کریں گے،شین واٹسن
سڈنی( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ وہ اور انکی ٹیم بھارت کو میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل شکست دیکر فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم اعصاب اور جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے دفاعی چیمپئن بھارت کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی۔ شین واٹسن آسٹریلوی ٹیم میں بہترین فنشر کے طور پر مشہور ہیں اور انہوں نے متعدد بار مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کیا۔ شین واٹسن نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے