بھارتی ٹیم گزشتہ13 میچوں میں صرف ایک میچ سڈنی گراؤنڈ پر جیتی

بھارتی ٹیم گزشتہ13 میچوں میں صرف ایک میچ سڈنی گراؤنڈ پر جیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سڈنی(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف کئی اعتبار سے نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سڈنی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم گزشتہ تیرہ میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ بارہ میچوں میں آسٹریلوی ٹیم نے فتوحات سمیٹیں۔ آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل چھ ورلڈ کپ سیمی فائنلز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میں فتح حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کو گزشتہ پانچ سیمی فائنلز میں سے تین جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، دونوں ٹیموں کا ناک آؤٹ میچز میں ریکارڈ برابر ہے، ایک بار آسٹریلیا اور ایک میچ میں بھارتی ٹیم فتح یاب رہی۔ آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر بھی بھارت کے خلاف برتری حاصل ہے، بھارت ٹیم 40 میں سے دس میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھ 30 فتوحات آئیں۔