ورلڈ کپ فائنل،ڈینئل ویٹوری کا آخری ون ڈے میچ ہوگا

ورلڈ کپ فائنل،ڈینئل ویٹوری کا آخری ون ڈے میچ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن ( سپورٹس رپورٹر) کیوی آل راؤنڈرڈینئل ویٹوری نے کہا ہے کہ اتوار کو میلبورن میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل ان کا آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ ہو گا۔ویٹوری نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ بدھ کو میلبورن پہنچے جہاں وہ آسٹریلیا۔بھارت سیمی فائنل کی فاتح سے کھیلنے کی تیاریاں کریں گے۔ویٹوری اتوار کو نیوزی لینڈ کیلئے اپنا 295 واں میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے ٹھیک 18 سال اور چار دن پہلے 1997 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔36 سالہ ویٹوری اب تک ون ڈے میچوں میں 305 وکٹیں لینے کے علاوہ 2200 رنز بھی بنا چکے ہیں۔