آسٹریلیااوربھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ مدمقابل
سڈنی(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیااوربھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ مدمقابل ہیں اس سے قبل آسٹریلیانے ورلڈکپ2003ء کے فائنل میں بھارت کوشکست دے کرورلڈکپ جیتاجبکہ بھارت نے 2011ء کے ورلڈکپ کے کواٹرفائنل میں آسٹریلیاکوشکست دی۔آسٹریلیااوربھارت کی ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر117ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے67میچ آسٹریلیانے اور40میچ بھارت نے جیتے اور10میچ غیرفیصلہ کن رہے آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب63فیصداوربھارت کی کامیابی کاتناسب 37 فیصدہے۔