بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے

بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(سپورٹس رپورٹر) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرے سیمی فائنل میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار محروم رہ گئے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر جاری میگا ایونٹ کی سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوچکا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول پہلے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری تھے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے ۔
جبکہ کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹل برو آن فیلڈ ایمپائرز، مریس ایراسمس تھرڈ ایمپائر، رچرڈ ایلنگورتھ فورتھ ایمپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔