آسٹریلیا میں مقیم بھارتی شائقین کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم
سڈنی(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں مقیم بھارتی شائقین کرکٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ آج ان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی اور ہم اس میچ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم جاکر بھرپور سپورٹ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کی اس وقت سب سے اچھی کارکردگی ہے او ر اسی وجہ سے وہ جیتے گا۔