دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی شعور کی بیداری کے موضوع پر سیمینار
لاہور(جنرل رپورٹر) قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اعجاز حفیظ احمد نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں جاری دہشت گردی سے ملک وقوم کومحفوظ رکھنے کیلئے کونسل قومی شعور بیدار کرنے کیلئے ایک سمینار منعقد کررہی ہے جس سے حکومتی نمائندگان کے ساتھ سیاسی ،سماجی شخصیات شرکت کرینگی ۔اس امر کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چےئرمین کونسل سید وسیم صمد ہاشمی سمیت تمام مرکزی اور صوبائی عہدیداران موجود تھے ۔۔