جوڈیشل کمیشن سیاسی استحکام کانکتہ آغازہوگا،سرفراز نیازی
لاہور(پ ر)تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کاقیام سیاسی استحکام کانکتہ آغازہوگااس اقدام سے ایک طرف پاکستان میں آئین اور انصاف کی حکمرانی کا دور شروع جبکہ دوسری طرف عوام کاجمہوریت اورجمہوری اداروں پراعتماد بحال ہوگا جھرلواوردھاندلی کے بل پراسمبلیوں میں آنیوالے چوراوران کے تخت وتاج انصاف کے ہنٹر سے چکنا چور ہوجائیں گے۔قیادت نڈراورمخلص ہوتوبڑے سے بڑے طوفانوں کارخ موڑسکتی ہے ،کپتان عمران خان ناقابل شکست ہیں۔کپتان عمران خان نے عوامی طاقت سے جعلی حکومت کو سرنڈرکرنے پر مجبور کر دیا ۔ عوام کی جیت سے جمہوریت کوتقویت ملے گی اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ کپتان عمران خان حق پرتھے اسلئے ڈٹ گئے اورعوام بھی ان کی پشت پرکھڑے ہوگئے۔