پی ایچ اے کے زیر اہتمام قرعہ اندازی،9 ورکرز کو حج پر بھیجا جائے گا

پی ایچ اے کے زیر اہتمام قرعہ اندازی،9 ورکرز کو حج پر بھیجا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام پی ایچ اے ورکرزحج قرعہ اندازی 2015 کا انعقادجیلانی پارک میں کیا گیا، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر ،ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمدو ڈائریکٹران اورپی ایچ اے کے دیگر ورکرز بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ چونکہ پی ایچ اے کے ورکروں نے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔خادمِ اعلیٰ میاں شہباز شریف، ڈی جی پی ایچ اے کی محنت و ذہانت کے قائل ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے کہا کہ اس سال سکیل 1 تا 5 کے پانچ ملازمین کی تعداد بڑھا کر چھ کر دی گئی ہے جبکہ پی ایچ اے کے ملازمین کومستقل کرنے کیلئے 5 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔اُمید ہے کہ 5 اپریل تک ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔تمام حاضرین کی موجودگی میں گریڈ1 تا16 کے9 خوش نصیبوں کیلئے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں میں شجاع الدین ،غلام علی صفدر، عبدالمجید ، شہباز مرتضیٰ، محمد اشرف، محمد اسماعیل،غلام محی الدین، مقصود احمد اوراکرم ایاز شامل ہیں ۔گریڈ 17 تا19 کے افسران میں سے صرف ایک خوش نصیب کیلئے قرعہ اندازی مقصود تھی لہٰذا جب خواجہ عمران نذیر (ایم پی اے) نے قرعہ اندازی کی تو ندیم خان ڈائریکٹر فنانس خوش نصیب قرار دیئے گئے۔ خواجہ عمران نذیر(ایم پی اے) اور ڈی جی پی ایچ اے نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد اور مزید لگن سے کام کرنے کا پیغام دیا۔ ُ ُُُُُُ