امیتابھ نے دیپیکا کی رائے پر اعتراض کر کے سب کو حیران کردیا

امیتابھ نے دیپیکا کی رائے پر اعتراض کر کے سب کو حیران کردیا
امیتابھ نے دیپیکا کی رائے پر اعتراض کر کے سب کو حیران کردیا

  

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی رائے کے بارے میں بہت سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں۔لیکن اب انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی وڈ کی کامیاب اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی رائے پر اعتراض کر کے سب کو حیران کیا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر میں لکھاکہ وہ ہمارے خاندان کے راز سب کے سامنے لانا چاہتی ہیں اور مجھے اس پر اعتراض ہے۔انھوں نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ’ آپ کس طرف ہیں۔ دراصل یہ ٹویٹ ایک جھلکی ہے ان کی آنے والی فلم ’’پیکو‘‘ کی جس میں امیتابھ اور دیپکا کے درمیان بحث چل رہی ہے کہ کیا فلم کا ٹریلر لوگوں کو دکھانا صحیح ہے؟اس جھلکی میں امیتابھ بچن نہیں چاہتے کہ ان کے’ ’پیکوو‘‘ خاندان کا راز لوگوں کے سامنے سامنے آئے لیکن دیپکا اس سے اتفاق نہیں کرتی ہیں۔’’پیکو‘‘ فلم میں امتیابھ بچن اور دیپکا والد بیٹی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں عرفان خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کے ڈائریکٹر شوجی سرکار ہیں جنھوں نے اس سے پہلے بھارت کے سابق وزیرِ اعظم راجیوگاندھی کے قتل اور سری لنکا کے موضوع پر مبنی فلم ’مدراس کیف‘ بنائی تھی۔

مزید : کلچر