سیاسی امن کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،عمران علی گورائیہ

سیاسی امن کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،عمران علی گورائیہ

لاہور(جنرل رپورٹر) جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ملک میں سیاسی افہام و تفہیم کو ترویج ملے گی سیاسی امن اور لاء اینڈ آرڈرکی بحالی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی کامیاب پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے نہ صرف ملک کو سیاسی استحکام بخشا ہے بلکہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے ذریعے ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کی کمرتوڑ دی ہے ۔وزیراعظم کے عوام دوست فیصلوں سے ملک میں مہنگائی اپنی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور لوگوں کو ریلیف ملاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ عمران علی گورائیہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک میں لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی کے خاتمے اور اقتصادی استحکام کا واضح مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی

تھی وزیراعظم نوازشریف نے پہیم کوششوں اور کامیاب پالیسیوں کی بدولت اس ایجنڈے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیاہے اور اب تمام اقتصادی اشارے بتارے ہیں کہ ملکی معیشت ٹیک آ ف کی پوزیشن میں گئی ہے۔عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف واضح الفاظ میں اس امر کا اظہار کر چکے ہیں کہ کراچی میں آپریشن کسی سیاسی ،لسانی ،مذہبی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ صرف اور صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1