جمعیت علماء پاکستان کا ورکرز کنونشن 19اپریل کو ہو گا
لاہور ( نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان کی اعلٰی اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس مرکز ی صدر پیر اعجا زاحمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی ، صوبائی صدرپنجاب علامہ قاری زوار بہادر، ڈاکٹرجاوید اعوان، جاوید اختر، نور احمد سیال، صوفی محمداسمٰعیل ، رشید رضوی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال ، امن و امان، اتحا د اہل سنت اوررکنیت سازی مہم کا جائز ہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ19۔ اپریل کوایوان اقبال لاہور میں ورکرز کنونشن منعقدکیا جائے گا۔ جس میں ملک بھر سے خادمین جمعیت شرکت کریں گے۔