یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت فوج پر اعتماد کا ثبوت ہے،سلونی بخاری

یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت فوج پر اعتماد کا ثبوت ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے لاہور دفتر میں وومن ونگ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب اور لاہور کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی صدر محترمہ سلونی بخاری نے کی۔اجلا س کا اہتمام یوم پاکستان کے بنیادی مقصد کی تجدید کے لیے کیا گیا۔ محترمہ سلونی بخاری نے سات برس کے طویل عرصے کے بعد یوم پاکستان کی تقریبات کے بھرپور انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات نہ صرف قرار داد پاکستان کی تجدید کا باعث ہوتی ہیں بلکہ ہمارے معاشرے میں جمہوری قدروں کے استحکام اور اقوام عالم میں ملکی وقار کے فروغ کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مواقع پر عسکری طاقت کا اظہار وطن دشمنوں کو ٹھیک ٹھیک پیغام پہنچاتا ہے۔ اس مرتبہ یوم پاکستان کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو افواج پاکستان اور اپنی عسکری قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1