داعش نے اسلام کو بدنام کیا پیر سید معصوم حسین نقوی

داعش نے اسلام کو بدنام کیا پیر سید معصوم حسین نقوی

 لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماپاکستان (نیازی) کے سربراہ پیرسیدمعصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ داعش نے اسلام کو بدنام کیا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ کا فی الفور خاتمہ ضروری ہے، کیونکہ امن کی دشمن شدت پسندتنظمیں انسانیت اور اسلام کی بھی دشمن ہے ۔ طالبان اورداعش جیسی تنظیموں کے باعث مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، اسلام پیا رو محبت کا درس دیتا ہے جو لوگ اسلام کو بارود کے ذریعے پھیلانا چاہتے ہیں وہ گمراہ اور جہنمی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1