دربار مادھو لال حسین اور میاں میر سے منسلک پلاٹوں کی دوگنی بولی لگ گئی

دربار مادھو لال حسین اور میاں میر سے منسلک پلاٹوں کی دوگنی بولی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ اوقاف کی چاندی ہو گئی۔دربار مادھولال حسین اور میاں میر سے منسلک پلاٹوں کی بولی 50فیصد اضافی لگ گئی۔دونوں درباروں سے منسلک پلاٹ میلے کے دوران تین سے چار دن عارضی جھولے اور دکانیں لگانے کیلئے دیئے گئے ہیں ۔مادھولال حسین کا میلہ 28سے30مارچ تک لگے گا جس سے منسلک پلاٹ کی بولی 30فیصد اضافے کیساتھ9لاکھ 20ہزار روپے جبکہ میاں میر گراؤنڈ کی بولی 25فیصد اضافے کیساتھ 4لاکھ روپے لگی۔تفصیلات کیمطابق لاہور میں دو بڑے درباروں مادھولال حسین اور میاں میر کے عرس جلد لگیں گے ۔جہاں پر عارضی دکانیں اور جھولے لگانے کیلئے محکمہ اوقاف نے اپنی زمین تین سے چار روز کیلئے لیز پر دی ہیں ۔جس سے محکمے کو 13لاکھ 20لاکھ روپے آمدنی آئے گی۔دربار مادھولال حسین سے منسلک گراؤنڈ کی بولی 30 فیصد اضافے کیساتھ9لاکھ20ہزار لگائی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی پلاٹ کی بولی 6لاکھ 80ہزار روپے لگی تھی۔میاں میر دربار سے منسلک اوقاف کے گراؤنڈ کی بولی 25فیصد اضافے کیساتھ ساڑھے چار لاکھ لگائی گئی جبکہ گزشتہ سال اس پلاٹ کی بولی ساڑھے چار لاکھ روپے لگی تھی۔۔