لتا منگیشکر تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

لتا منگیشکر تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی
لتا منگیشکر تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر تین سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان بھی فلم میں جلوہ گر ہونگی۔سروں کی ملکہ لتا منگیشکر بالی وڈ اور ناروے کے اشتراک سے بننے والی فلمDunno Y2 Life Is A Moment میں مداحوں کے کانوں میں رس گھولیں گی۔ فلم میں زینت امان، پاکستانی ایکٹرس سعدیہ خان بھی جلوہ گرہ ہونگی۔ نئی فلم میں جینا کیا ہے کے بولوں پر مبنی گانے کو لتا اپنی خوبصورت آواز دیں گی۔ 1942ء میں فنی دنیا میں قدم رکھنے والی لتا منگیشکر ایک ہزار سے زائد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

مزید :

کلچر -