ون پاؤنڈ فش میری پہچان بن چکا ، بے جا کی اچھل کود سے خلاف ہوں ‘ شاہد نذیر

ون پاؤنڈ فش میری پہچان بن چکا ، بے جا کی اچھل کود سے خلاف ہوں ‘ شاہد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) ون پاؤنڈ فش سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف گلوکار شاہد نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کے باعث نوجوان بیرون ملک جا کر دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں شہریوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں گانا گانے پر بڑی ڈانٹ پڑتی تھی لیکن اب میں ہر طرح کے گانے باآسانی گا سکتا ہوں مگر کوشش ہوتی ہے کہ ایسا گانا بناؤں جو ہر چھوٹے بڑے کی زبان پر ہو ، ون پاؤنڈ فش میری پہچان بن چکا ہوں، آئندہ بھی میری کوشش ہو گی کہ اچھا اور معیاری میوزک بناؤں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا اور معیاری میوزک کانوں میں رس گھولتا ہے ، میں ذاتی طور پر بے جا کی اچھل کود کے خلاف ہوں ۔

مزید :

کلچر -