آنجہانی پال واکر کی آخری فلم فیورس سیون تین اپریل کو ریلیز ہوگی

آنجہانی پال واکر کی آخری فلم فیورس سیون تین اپریل کو ریلیز ہوگی

نیویارک(این این آئی) فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے نامور فنکار آنجہانی پال واکر کو ساتھی فنکار نے خراج عقیدت پیش کیا، اداکار ون ڈیزل نے اپنی بیٹی کا نام ہی پال رکھ دیا،ہالی ووڈ ایکشن ہیرو آنجہانی پال واکر دنیا سے جانے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں،، اس بات کا ثبوت دیا فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے ساتھی فنکار ون ڈیشل نے، ون نے پال کے نام پر اپنی بیٹی کا نام پالن رکھ دیا،پال واکر کا شمار ہالی ووڈ کے کامیاب ترین ایکشن اداکاروں میں ہوتاہے،، جو تیس نومبر دوہزار تیرہ کو کار حادثے میں ہلاک ہوئے۔پال کی آخری فلم فیورس سیون تین اپریل کو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر