نوجوان نسل کو شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اپنانا ہو گا ، جاوید کمیانہ

نوجوان نسل کو شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اپنانا ہو گا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جاوید کمیانہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شریف سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اپنانا ہو گا کہ انہوں نے پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کیں ان کی دن رات محنت کی وجہ سے آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا ہے ۔ پیپلز پارٹی نوجوانوں کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے جس میں ہرنوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کریں ۔    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کو بھرپور طریقہ سے منائے گے جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں