پروفیسر محمد اقبال مجددی کے ذاتی کتاب خانہ کی افتتاحی تقریب آج ہو گی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام پروفیسر محمد اقبال مجددی کے ذاتی کتاب خانہ (مخزونہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری) کی افتتاحی و تعارفی تقریب بروز جمعرات (آج ) صبح 10بجے لائبریری کے آڈیٹوریم میں ہوگی ۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے ۔