یونیسف کی ریجنل ایجوکیشن ایڈوائزرکاتین رکنی وفد سمیت دورہ سٹاف ڈویلپمنٹ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیسف کی ریجنل ایجوکیشن ایڈوائزر ارمیلا سرکار نے تین رکنی وفد سمیت ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ ، ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر نوید شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد شاھد سلیم ، یونیسف کی ایجوکیشن اسپیشلسٹ روبینہ ندیم ، ایجوکیشن آفیسر سحر رضا قزلباش اور ڈی ایس ڈی کے دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے ویلکم نوٹ دیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شاہد سلیم نے ڈی ایس ڈی کے سٹرکچر اور فنکشنز بارے بریفنگ دی ۔ وفد کو پنجاب کے ایک ہزار سکولوں میں بین الاقوامی معیار کے حامل ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) کلاس رومز پر اور ECEاساتذہ اور نگہداروں کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ کونٹینوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر کورس کورڈینٹر عظمت صدیق نے بریفنگ دی وفد نے اساتذہ کے مسلسل تربیتی پروگرام کونٹینوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر ڈی ایس ڈی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور باہمی تعاون اور مزید فروغ کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ وفد نے اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے ڈی ایس ڈی میں قائم ،ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) ریسورس سینٹر اور ڈی ایس ڈی میں جاری مختلف ٹریننگز کا بھی مشاہدہ کیا۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ نے ابتدائے بچپن کی تعلیم پر یونیسف کے ڈی ایس ڈی سے تعاون کو سراہا