جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلبہ میں سکالر شپ تقسیم

جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلبہ میں سکالر شپ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہوراینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ روز سالانہ تقریب کے موقع پر 290مستحق طلباء وطالبات کو1کڑور 3لاکھ روپے سے زائد کے سکالر شپس دیئے گئے تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کی،جبکہ اس موقع پر اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر اقبال زید احمد ، سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ اورڈونرز کی کثیر تعدادبھی موجود تھی اس موقع پر اولڈ راوئینز خضر حیات،اقبال زیڈ احمد،میاں اشرف،جاوید حبیب اوبرائے،احسن سعید میاں اور دو نجی بینکوں نے جی سی یو کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو ڈیڑھ کڑور روپے کے عطیات دینے کا اعلان بھی کیا   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ میں اب تک 210ملین کے عطیات جمع کرائے جا چکے ہیں،جن سے آنے والا منافع مستحق طلباء پر خرچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3برس میں جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو13کڑور روپے کے عطیات دیئے گئے۔