یوم پاکستان کے سلسلے میں ڈراما جن اور جادوگر کا خصوصی شو

یوم پاکستان کے سلسلے میں ڈراما جن اور جادوگر کا خصوصی شو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( ادبی رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر الحمراء آرٹس کونسل کے ہال نمبر تین میں بچوں اور فیملیز کے لئے مشہور ڈراما جن اور جادوگر کا خصوصی شو پیش کیا گیا جس میں حسیب پاشا المعروف ہامون جادوگر اور منالاہوری المشہور زکوٹا جن کے علاوہ جمال پاشا، کاظم،فریحہ قمر، مائرہ اور دیگر نے کردار اداکئے اس خصوصی شو کے مہمان خصوصی ممتاز شاعر، کالم نگار اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بک ایمبیسیڈر پروفیسر ناصر بشیر تھے ڈرامے کے آخر میں مہمان خصوصی ناصر بشیر کی چھوٹی بیٹی ارفع ناصر نے ادبی بیٹھک میں اپنی ساتویں سالگرہ کا کیک حسیب پاشا اور منا لاہور ی کے ساتھ کاٹا اس یادگار شو اور تقریب میں خواتین اور بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔