بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے15مالکان کو قید و جرمانے کی سزا کاحکم

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے15مالکان کو قید و جرمانے کی سزا کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار ) چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے لاہور کے 15میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو مجموعی طور پر3لاکھ روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے میڈیکل سٹوروں کے خلاف بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے الزام میں 8میڈیکل سٹوروں کے خلاف چالان پیش کیے ،عدالت نے تمام میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو طلب کیا جنوں نے عدالت کو تحریری معافی نامہ لکھ کردیاکہ وہ آہندہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورنہیں چلائیں گے جس کے بعد عدالت نے مالکان کو تابرخاست عدالت قید اورجرمانے کی سزا سنا دی ہے جن میڈکل سٹور مالکان کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں رزاق فارمیسی ،عابد میڈیکل سٹور(کھاڑک سٹاپ)، طارق میڈیکل سٹور(مصطفی آباد) ،رضا میڈیکل سٹور (ٹاؤن شپ ) اکرم میڈیکل سٹور، نعیم میڈیکل سٹوراور حمزہ میڈیکل سٹور وغیرہ شامل ہیں۔