ہیومن رائٹس موؤمنٹ کا بھگت سنگھ کیخلاف بیان حقائق بے معنی اور غلط ہے، عبد الرشید قریشی

ہیومن رائٹس موؤمنٹ کا بھگت سنگھ کیخلاف بیان حقائق بے معنی اور غلط ہے، عبد ...

 لاہور(پ ر)عبدالرشید قریشی سرپرست اعلیٰ بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن، امتیاز رشید قریشی چیئرمین، خواجہ اظہر مجید، محمد اشرف چیمہ، شیخ عبدالجبار، سیٹھ بشیر احمد، پیر محمد اشرف چیئرمین ڈسٹرکٹ بار پاکپتن، شہباز رشید قریشی، سید شمشاد حسین، یاور مقبول، محبوب احمد چودھری، غلام اللہ جوئیہ، رانا ضیاء عبدالرحمن سابق صدر ڈسٹرکٹ بار لاہور، قمر انجم انقلابی، محمد حنیف گورایہ، میاں آفتاب احمد، سید سرفراز حسین شاہ اور دیگر متعدد افراد نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد ہیومن رائٹس موومنٹ کا بھگت سنگھ کیخلاف بیان حقائق کے خلاف، بے معنی اور غلط ہے۔ انگریزوں نے مسلمانوں کے خلاف ہندوستان میں جنگیں لڑیں اور بالآخر تمام ہندوستان پر قبضہ حاصل کر لیا۔ سب سے پہلے نواب سراج الدولہ نے پلاسی کے میدانوں میں انگریز کا مقابلہ کیا۔ سلطان حیدر ٹیپو نے میسور کی وادیوں میں انگریزوں کے خلاف جنگیں لڑیں۔ بہادر شاہ ظفر کے دو بیٹوں کو انگریزوں نے ہاتھی کے پاؤں تلے گرا دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4