لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے محبت کی شادی کرنے والے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت میں 4اپریل تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے عدالت میں باغبانپورہ کے رہائشی عرفان اشرف نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے شمع منیر سے پسند کی شادی کی اس نے اسے اغواء نہیں کیا ہے ،مذکورہ لڑکی نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اسکے والد منیرحسین نے اس کے شوہر عرفان اشرف کیخلاف اغواء کاجھوٹا مقدمہ درج کروارکھا ہے ،اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، ہے جبکہ انہوں نے شرعی طریقے سے شادی کی ہے جس پر عدالت نے مذکورہ ملزم کی ضمانت میں مزید توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمہ کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔