سیشن عدالت میں سیکیورٹی اور نگرانی کیلئے قائم کنٹرول روم کو بڑے کمرے میں منتقل کردیا گیا

سیشن عدالت میں سیکیورٹی اور نگرانی کیلئے قائم کنٹرول روم کو بڑے کمرے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں سیکیورٹی اور نگرانی کیلئے قائم کنٹرول روم کو بڑے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے سیشن عدالت میں سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف ایڈیشنل سیشن ججوں سمیت دیگر جگہوں پر 64سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں واضح رہے کہ پہلے یہ کنٹرول روم ایک چھوٹے کمرے میں لگا ہوا تھا جس پر وکلاء برادری سیشن جج لاہور طارق افتخار سے استدعا کی تھی کہ اسے اس جگہ سے تبدیل کیا جائے تاہم اب سیشن جج کی ہدایت پر کنٹرول روم کو بڑے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے سیشن کورٹ میں لگائے گئے 64سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرننگ کی جائے گی۔