روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کیلئے شوہر نے عدالت سے مدد مانگ لی

روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کیلئے شوہر نے عدالت سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار )نابینا شہری نے اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو واپس لانے کیلئے عائلی عدالت سے مدد مانگ لی ہے۔عدالت نے میان بیوی میں مصالحت کیلئے دونوں کو آئندہ ماہ طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی نابینا شہری حافظ نعیم نے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ا س کی بیوی معمولی بات پر ناراض ہو کر اس کے بہنوئی کے گھر چلی گئی ہے ۔ سائل نے اپنی بیوی کو واپس لانے کے بہت جتن کئے ہیں مگر وہ اس کی کوئی بات نہیں مان رہی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سائل کی بیوی کو پابند کرے کہ وہ واپس آ کر سائل کا گھر آبا دکرے عدالت نے اس درخواست پر فریقین کو مصالحت کیلئے آٹھ اپریل کو طلب کرلیا ہے۔