ایکسائز کا ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن 11 جائیدادیں سیل

ایکسائز کا ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن 11 جائیدادیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایکسائز برانچ نے منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیاایک ہی دن میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی نادہندہ 11جائیدادوں کو سیل کرنے کے علاوہ تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں چھاپہ مارتے ہوئے محمد عرفان نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آدھا کلو ہیروئن بھی برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر لاہور ریجن اے اقبال ناصر نے ای ٹی او ایکسائز لطیف انجم اور قمر شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے شہر میں کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نادہندہ 11جائیدادیں بحق سرکاری سیل کردی جبکہ تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں چھاپہ مارتے ہوئے محمد عرفان نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آدھا کلو ہیروئن بھی برآمد کرلی اور ملزم کو حوالا پولیس کردیا گیا۔