انکوائریاں اورپنشن کیسز نمٹانے میں تاخیر پر چیف سیکرٹری کا اظہار برہمی ؒ
ٓلاہور(محمد نواز سنگرا)پنجاب بھر میں ڈسپلنری اورپنشن کیسز کے نمٹانے میں تاخیر پر چیف سیکرٹری کا اظہار برہمی ۔ چیف سیکرٹری کا پیڈا ایکٹ کے تحت ایفی شنسی اینڈ ڈسپلنری رولز 1975کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز اورملازمین کیخلاف انکوائری جلد از جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے تما م محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریوں کا اجلاس بھی طلب کیا جس میں تمام سیکرٹریوں نے اپنے اپنے محکمے میں زیر التواء کیسز پر چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی جس پر چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ زیر التواء تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔واضح رہے کہ تمام کیسز پیڈا ایکٹ کے ای اینڈ ایم رولز 1975کے تحت نمٹائے جائینگے کسی ریٹائرڈ ملازم کیخلاف انکوائری یا انضباطی کارروائی جلد عمل میں لائی جائیگی اورریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کے کیسز کو بھی جلد عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ پنشن کیسز