بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہو گا، سید احمد محمود
لاہور(نمائندہ خصوصی)نواز حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ہو گا۔ شیخ چلی کے پیروکار پنجاب میں ہوں یا پاکستان میں عبرت کا نشان بن کر رہ جائیں گے ۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کی قیادت میں سینٹرل اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نیم اداروں سے وابستہ ٹریڈ یونیز کے نمائندہ تیس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ قربانیاں دینے والے مخلص کارکن اور محنت کش طبقہ ہمارا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ پارٹی کارکنوں کا وقار بلند کرنے کیلئے اپنا موثر و فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جب ملک گیر دورہ کرینگے تو مخالفین کو کسی جگہ ٹھکانہ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کیلئے ہمیشہ جدو جہد کی اور ثابت کیا کہ پاکستان میں ایک ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسے جمہوریت سے سروکار ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کا اطلاق تمام شعبوں پر یکساں ہونا چاہیے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مثبت قانون سازی اور چاروں صوبوں میں دیانتدارانہ نفاذ ضروری ہے جس کے لےئے پاکستان پیپلز پارٹی ہاریوں ، کسانوں اور مزدور طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ سید احمد محمود