کسان اتحاد کے عہدیداروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،وٹو

کسان اتحاد کے عہدیداروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کسان اتحاد کے صدر چوہدری محمد انور اور دوسرے عہدیداروں کی لاہور میں پریس کلب کے سامنے سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فورًا رہا کیا جائے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کسانوں کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی تھی لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں کہا گیا کہ وہ مینار پاکستان میں جلسہ کریں جب وہ وہاں پہنچے تو سرکاری اہلکاروں نے انہیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حکومتی مذاق کسانوں کے ساتھ ختم ہونے چاہئیں کیونکہ وہ سنجیدہ مسائل پر حکومت سے احتجاج کرنا چاہتے تھے جسکا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کسان دشمن پالیسیوں سے ملک کی دو تہائی سے بھی زیادہ آبادی کا روزگار شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول، گنے اور مکئی کے کاشتکار پہلے ہی معاشی قتل جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔ انہوں نے ای سی سی کے حالیہ فیصلے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسکو عملی جامہ پہنانے سے ملکی زراعت جو کہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، بری طرح متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد کو فری لسٹ پر لانے کا فیصلہ حکومتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے کیونکہ ملک میں پہلے ہی کافی گندم موجو ہے اور نئی گندم کی فصل بھی آنے کو تیار ہے۔ منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -