کوٹ رادھاکشن قتل کیس ،ڈی آئی جی اختر لالیکا انوسٹی گیشن انچارج مقرر

کوٹ رادھاکشن قتل کیس ،ڈی آئی جی اختر لالیکا انوسٹی گیشن انچارج مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ کے حکم پرانسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمدسکھیرانے کوٹ رادھاکشن قتل کیس میں ڈی آئی جی اختر لالیکا کو انوسٹی گیشن انچارج مقرر کر دیا۔کوٹ رادھا کشن کیس کی تفتیش کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے فوری طورپرڈی آئی جی اخترلالیکاکوسپریم کورٹ کے حکم پرعمل درآمدکرتے ہونے انویسٹی گیشن انچارج مقررکردیاگیا ہے۔کیس میں معاونت کے لئے ایڈیشنل پراسکیوٹرجنرل سعیداحمد شیخ، ڈپٹی پراسکیوٹرجنرل نذیراحمداورڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرعلی حسن کومقررکیاگیاہے۔کوٹ رادھا کشن کیس میں پولیس اب تک 121افراد کو گرفتار کرچکی ہے جن پرعیسائی میاں بیوی کوبھٹے میں پھینک کرزندہ جلانے کاالزام ہے۔ کوٹ رادھا کشن کیس

مزید :

صفحہ آخر -