این ٹی ڈی سی بجلی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،حماد احمد
لاہور(کامرس رپورٹر)فنانس ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ ( این ٹی ڈی سی ایل) حماد احمد نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی ملک کے بجلی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور نوجوان انجینئرز پاور سیکٹر کا مستقبل ہیں ۔ وہ گزشتہ روز واپڈا ہاؤس میں این ٹی ڈی سی میں بھرتی کئے گئے 92 انجینئرز کے لئے منعقد ہ تین روزہ اورنٹیشن پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی حماد احمد نے مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئرز محمد ارشد چودھری جو کہ چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، ان کا پیغام نوجوان انجینئرز تک پہنچایا اور ان کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور حکومت کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کاوشوں کا حصہ بنیں جو ملکی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ این ٹی ڈی سی ایل