حکومت کسانوں کیلئے تمام سہولتیں اور مراعات بحال کرے ،پرویز الہی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے نہتے کسانوں پر بلاجواز لاٹھی چارج، تشدد اور مختلف مقدمات پر ان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان دشمن حکمران کریک ڈاؤن کے ذریعہ انہیں ا پنے جائز حقوق کیلئے آواز نکالنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کسان اتحاد کے تمام مطالبات کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کیلئے وہ تمام سہولتیں اور مراعات بحال کرے جو ہمارے دور میں انہیں فراہم کی گئی تھیں جن میں سستی بجلی، کھادیں، بیج اور قرضوں کے علاوہ وافر پانی اور ٹیکس کی چھوٹ بھی شامل ہے۔ پرویز الہی