بابائے مزدور تحریک بشیراحمد بختیارکی 22ویں برسی پر تقریب منعقد

بابائے مزدور تحریک بشیراحمد بختیارکی 22ویں برسی پر تقریب منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار)بابائے مزدور تحریک بشیراحمد بختیار (مرحوم)نے تمام زندگی محنت کشوں کے حقوق کی سربلندی کے لئے مخلصانہ خدمات سرانجام دیں اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر تحریک پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا۔ اسی وجہ سے اْنہیں قائداعظم محمد علی جناح نے پنجاب اسمبلی میں محنت کشوں کی سیٹ کا ٹکٹ دیا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزآل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام مزدوروں کی قومی جنرل باڈی کے اجلاس اور تقریب منعقدہ بیرون بختیار لیبرہال میں خطاب کے دوران کیا ہے اس موقع پر ملک بھر سے یونین کے نمائندگان اور آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے راہنماؤں اور کارکنوں نے اْن کی 22 ویں سالانہ برسی کے موقع پرشرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ قومی اقتصادی خودکفالت اور اسلامی مساوات کی پالیسی کا نفاذ کرکے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق قومی مفاد عامہ کے اداروں بجلی، ریلوے، گیس، پی آئی اے، پاکستان سٹیل ملز، نیشنل بینک آف پاکستان کی مجوزہ نج کاری کرنے کی بجائے انتظامی اصلاحات کا نفاذ کرکے ان کی کارکردگی میں اضافہ کریں۔ اجلاس میں پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔واپڈا انتظامیہ کی جانب سے محترم بدر المرتضٰے منیر صاحب ممبر(پاور) واپڈا نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ بابائے مزدور

مزید :

صفحہ آخر -