اٹک ریفائنری فنی خرابی کے باعث مکمل بند ، پٹرول بحران کا خطرہ

اٹک ریفائنری فنی خرابی کے باعث مکمل بند ، پٹرول بحران کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ اٹک ریفائنری فی خرابی کے باعث مکمل بند ہو گئی۔ مجموعی پیداوار میں 3800 میٹرک ٹن کی کمی ہو گئی ۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی پنجاب میں پٹرول کی سپلائی مکمل بند ہو گئی ۔ ریفائنری انتظامیہ کے مطابق فی خرابی ٹھیک ہونے میں کم سے کم پانچ دن درکار ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک کی بڑی ریفائنری اٹک ریفائنری فی خرابی کے باعث بند ہو گئی جس کے باعث ریفائنری سے پیداوار مکمل بند ہو گئی ۔ ریفائنری بند ہونے سے مجموعی پیداوار میں 3800 میٹرک ٹن کی کمی ہو گئی ہے ۔ سپلائی میں کمی کے باعث اٹک ریفائنری سے آئل لینے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے شمالی علاقہ جات اور شمالی پنجاب کے تمام اضلاع میں پٹرول کی سپلائی مکمل بند کر دی ہے دیگر شہروں میں بھی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے ۔ اوگرا نے صورت حال کا نوٹس لینے ہوئے ملک میں کام کرنے والی بارہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر وسائل سے حاصل ہونے والے تیل کی سپلائی میں فوری اضافہ کر دیں کمپنیوں کو الٹیمیٹم دیا گیا ہے کہ اگر ملک میں پٹرول بحران پیدا ہوا تو کمپنیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ سپلائی بند

مزید :

صفحہ آخر -