پی آئی اے نے کرایہ کم نہ کیا، سرکاری حج سستا نہیں ہو سکے گا

پی آئی اے نے کرایہ کم نہ کیا، سرکاری حج سستا نہیں ہو سکے گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزیر اعظم کی خواہش،وفاقی وزیر کی کوششیں رائیگاں سرکاری حج سستا نہیں ہو سکے گا ،مکہ میں مہنگی عمارتوں کا حصول ،پی آئی اے کی طرف سے حج کرایہ کم نہ کرنے کی وجہ سے سرکاری حج گزشتہ سال کے پیکج کے برابر رکھنے کی تجویز سامنے آ گئی،حج2015ء کی پالیسی کے ڈرافٹ میں تجویز کیا گیا ہے ،حج پیکج2015ء لاہور،اسلام آباد2لاکھ73ہزار971روپے جبکہ کراچی،کوئٹہ سے2لاکھ63ہزار971روپے رکھا گیا ہے جس میں حج کرایہ2014ء کے مطابق ہی رکھا گیا ہے حج2015ء میں 38روزہ حج میں لاہور اسلام آبادحج کرایہ107700،کراچی کوئٹہ97700 تجویز کیا گیا ہے ،مکہ کی عمارت کا کرایہ87000 جبکہ مدینہ عمارت کا کرایہ 17400لازمی واجبات 57971روپے رکھے گئے ہیں ،سروس چارجز ویلفےئر فنڈ ،انجکشن وغیرہ3500روپے اور محافظ فنڈ400روپے رکھا گیا ہے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر ہر حاجی سے پرفارمہ پُر کرائیں گے 5فیصد پرفارمنس گارنٹی جمع کرائیں گے ،کابینہ اس پیکج کو منظور کرتی ہے یا مسترد وزیر اعظم کی صدارت میں آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں حتمی حج پالیسی کی منظوری ہو گی

مزید : صفحہ آخر